گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)چھ افرادکاکھیتوں میں جاتی مزدورخاتون پروحشیانہ تشدد، نعیم وغیرہ نے کلہاڑیوں کے وارکرکے خاتون کولہولہان کردیا،برہنہ کرکے کھیتوں میں گھسیٹتے رہے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گا ئوں239۔ای بی کے رہائشی محنت کش محمدشہبازکی بیوی سین بی بی مقامی زمیندارکے کھیتوں میں مزدوری کرنے جارہی تھی کہ موٹرسائیکلوں پرسوار نعیم،وحید،مجید،سعید،بشیراورمنیرنے راستہ میں ہی زبردستی اسے روک لیااوربہیمانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے اسے لہولہان کردیااور کپڑے پھاڑکراسے برہنہ کردیااور فصل میں گھسیٹتے رہے، خاتون کی چیخ وپکارپرنزدیکی کھیتوں میں کام کرتے مزدوروں نے منت سماجت کرکے سین بی بی کی ملزموں سے جان بخشی کروائی ، 15کی کال پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا