چک 28 کے بی میں فائرنگ کے دوران ملزم اسلم ساتھیوں کی گولی سے زخمی ہوا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تھانہ قبولہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چک 27 کے بی کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ رکنے کے بجائے چک 28 کے بی کی جانب فرار ہو گئے اور فصل مکئی میں گھس کر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے دوران ایک ملزم محمد اسلم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کے قبضے سے ناجائز پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔