لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپسی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔سری لنکن بورڈ کے ذرائع کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑنیو الیکھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجرسے ملاقات کی اور فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی۔پاکستان اور سری لنکا کیدر میان تین میچز کی سیریز کادوسرا و ن ڈیکل راولپنڈی میں کھیلاجائیگا۔ جس کے بعد پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔