دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اسلام ا?باد ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔13 رْکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں سمیت 5 ٹیم منیجمنٹ آفیشلز  شریک  ہیں۔ سری لنکن ا سکواڈ کے بقیہ 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد آئیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز کی  ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ،11 اور 13  اکتوبر کو ہوں گے۔