شاہدرہ ٹائون،پتنگیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ ی گئی

 عمران عرف مانی گرفتار، 709 تیار پتنگیں، 15 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برا آمد
لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔پولیس نے موقع سے پتنگ ساز ڈیلر ملزم عمران عرف مانی کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی غلام دستگیر کی قیادت میں کی گئی،جس دوران ملزم کو احاطہ کے اندر پتنگیں تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاملزم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک خفیہ جگہ پر پتنگ سازی کی چھوٹی فیکٹری قائم کر رکھی تھی اور وہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پتنگوں کی سپلائی کرتا تھا۔ ترسیل کے لیے ملزم لوکل ٹرانسپورٹ اور توڑوں کا استعمال کرتا تھاکارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 709 تیار پتنگیں، 15 کیمیکل ڈور کی چرخیاں، بانسی، تیلے، گڈی پیپر سمیت لاکھوں روپے مالیت کا خام مال بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹا ئون وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ سازی اور فروشی کے خلاف سخت نگرانی جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔