لاکھوں مالیت کی ایک ہزار تیار پتنگیں، بانسی تیلے، گڈی پیپر اور دیگر خام مال برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے پتنگ سازی اور فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھر کے اندر قائم غیر قانونی فیکٹری پکڑ لی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ڈی ایس پی غلام دستگیر کی قیادت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس دوران ملزم عباس کو پتنگیں تیار کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے گھر کے اندر پتنگیں تیار کرنے کی چھوٹی فیکٹری بنا رکھی تھی۔ وہ تیار شدہ پتنگیں لوکل ٹرانسپورٹ اور توڑوں کے ذریعے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرتا تھاکارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک ہزار تیار پتنگیں، بانسی تیلے، گڈی پیپر اور دیگر خام مال برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی سٹی بلال احمد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن وقاص اشرف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے اور
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جاتی رہیں گی۔