پتنگیں بنانے والی فیکٹریا ں پکڑ ی گئیں

 800 سے زائد پتنگیں ، کیمیکل ڈور،پسا ہوا شیشہ ، چرخیاں اور خام مال برآمد،تین ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او گجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگیں بنانے والی فیکٹریاں پکڑ لیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے پولیس ٹیم کے ہمراہ متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگیں بنانے والی فیکٹریاں پکڑ لیں، ملزمان قاسد، تصور اور بشارت آن لائن آرڈر پر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 800 سے زائد پتنگیں ، کیمیکل ڈور،پسا ہوا شیشہ ، چرخیاں اور خام مال برآمد کرلیاگیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔