لاہور (کرائم رپورٹر) علامہ اقبال ٹا ئون کے علاقے سکیم موڑ کے قریب ایک نجی دفتر کی بالائی منزل میں سلنڈر دھماکہ ہوا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی رضاکار اور ایدھی ایمبولینسیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں ایدھی ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دفتر کی 50 سالہ ملازمہ ثمینہ زخمی ہوگئیں،جنہیں ایدھی رضاکاروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیاپولیس اور ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔