میٹروبس، ٹکٹ کا نیا نظام متعارف

 ٹوکن سسٹم ختم، شہریوں کی سہولت کیلئے میٹرو بس سٹیشنوں پر ٹکٹ مشینز اور ٹکٹ کا ئونٹرز قائم کر دئیے گئے 
لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور میں میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم کر دیا گیا۔ٹوکن سسٹم کی جگہ نیا ٹکٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اب سفر سے پہلے ٹکٹ خریدنا ہوگا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نظام فعال کردیا ہے، میٹرو بس اسٹیشنز پر ٹکٹ مشینز اور ٹکٹ کا ئونٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔شہریوں کیلئے جدید ای ٹکٹنگ سسٹم سہولت کیلئے تیار کیاگیا ہے، نیا نظام شفافیت، سہولت اور وقت کی بچت کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔اس سلسلے میں مسافروں کی رہنمائی کیلئے اسٹیشنز پر عملہ تعینات کیا گیا ہے، کرایہ کی ادائیگی صرف ٹکٹ کے ذریعے ممکن ہو گی