قتل یا خودکشی؟ نوجوان کی پراسرار موت

20سالہ جنید والد کیساتھ نماز پڑھ کر آیا گھر پہنچا تو گولی چلنے کی آواز آئی اور خون میں لت پت ملا
لاہور(کرائم رپورٹر)قتل یا خودکشی کاہنہ میں 20 سالہ نوجوان گو لی لگنے سیجاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق جنید سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا،جیند والد کے ساتھ نماز پڑھ کر گھر پہنچا تو اچانک گولی کی آواز آئی،گھر والوں نے جنید کوخون میں لت پت دیکھ کر ہسپتال منتقل کیا ،جنید ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیاپولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دی،فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے ہیں،حالات اور واقعات مشکوک ہیں پوسٹمارٹم کے بعد حقائق سامنے  آئیں گے