بصیرپور (خصوصی رپورٹ)دو ماہ قبل پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے نوجوان ملک وقاص نذیر عرف کاشی کی قبر کشائی علاقہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی قبرستان خواجہ اکبر? میں کی گئی۔ میڈیکل ٹیم نے موقع پر پوسٹمارٹم کر کے ضروری اجزاء تجزیے کے لیے لیب روانہ کر دئیے۔ بعد ازاں نعش دوبارہ دفنا دی گئی۔ لواحقین نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے عدالت سے قبرکشائی کی درخواست کی تھی۔