لاہور( کرائم رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری ، چیف منسٹرز ڈائیلسز اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا ان تینوں تاریخی پروگرامز کے سو فیصد ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔