معاشی استحکام، اصلاحات اور پالیسیوں کا تسلسل ملک پائیدار طویل المدتی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے وفاقی وزیرخزانہ

پاکستان اپنی معاشی حکمت عملی کوعالمی طلب میں تبدیلیوں کیساتھ ہم آہنگ کر رہا ہے، آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکیں: محمد اورنگزیب کا امریکی جریدے کو انٹرویو
اسلام آباد(آئی این پی)  وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے  معیشت استحکام کے مرحلے سے نکل کر برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے اور ملک پائیدار طویل المدتی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے‘معاشی استحکام، اصلاحات اور پالیسیوں کے تسلسل سے ملکی اور عالمی سطح پر اعتماد بحال ہو رہا ہے‘پاکستان اپنی معاشی حکمت عملی کوعالمی طلب میں تبدیلیوں کیساتھ ہم آہنگ کر رہا ہے، آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہیں، آئی ٹی برآمدات مناسب پالیسی تسلسل کیساتھ 5برسوں میں دوگنا ہو سکتی ہیں‘سمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔امریکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان ایک اہم معاشی موڑ پر پہنچ چکا ہے، معاشی استحکام، اصلاحات اورپالیسیوں کے تسلسل سے ملکی اور عالمی سطح پر اعتماد بحال ہو رہا ہے، معیشت استحکام کے مرحلے سے نکل کر برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور ملک پائیدار طویل المدتی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، پاکستان نے مالی سال کا آغاز بہتر معاشی بنیادوں کے ساتھ کیا ہے