ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لا ء میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا
سیئول(آئی این پی ) جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ کو مارشل لا میں معاونت کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں بدھ کی صبح پولیس نے سابق وزیر اعظم ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لا میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ Cho Tae-yong کو بھی مارشل لا میں معاونت سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیا