ایران ٹوٹ گیا تو ناکام ریاست دہشت گردی کا گڑھ بن جائے گی، اس جنگ کا مقصد اسرائیل کے مستقبل کومحفوظ بنانا ہے:جان سوارز
لندن (آئی این پی) برطانیہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر ضروری قرار دیا۔ برطانیہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ جان سوارز نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل نے کردوں کو بغاوت پر اکسانے کیلئے ایرانی کردستان پرحملے کیے،ایرانی عوام کوحکومت کے خلاف اٹھنے کی اپیل کرنا ٹرمپ کا غلط فیصلہ تھا،ایران ٹوٹ گیا تو ناکام ریاست دہشت گردی کا گڑھ بن جائے گی۔جان سوارز نے مزیدکہا اس جنگ کا مقصد اسرائیل کے مستقبل کومحفوظ بنانا ہے،اسرائیل سمجھتا ہے ایران میں اسلامی حکومت کے خاتمے سے اسرائیل محفوظ ہوگا،یہ ایک غیرضروری جنگ ہے