اسلام آباد(آئی این پی )بنگلہ دیش کی وزیر ماحولیات رضوانہ حسن نے سارک کو دوبارہ فعال کرنے، ماحولیاتی مالیات میں اضافہ کرنے اور کاربن اخراج میں کمی کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری رائے میں سارک میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، چاہے وہ خطے کے مختلف ممالک کے ترقیاتی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ہو، یا مشترکہ وسائل کو استعمال کرنے کے حوالے سے، یا پھر ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے ہو۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایس ڈی پی آئی کی 28ویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس کے موقع پر ایک انٹرویو میں کیا