زرعی معیشت کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کیلئے مالیاتی ماڈلز کی ضرورت ہے:وزیر خزانہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں ، اور ان اثرات کا سب سے زیادہ دباؤ ملک کی زرعی معیشت پر ہے۔  وفاقی وزیر خزانہ  سے بین الاقوامی سماجی سرمایہ کاری ادارے ایکیومن پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے زرعی شعبے کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے 9 کروڑ ڈالر مالیت کے ایگریکلچر ریزیلینس فنڈ پر بریفنگ دی گئی۔