نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے : امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش

 ڈھاکہ( آن لائن )بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے انصاف کو قومی ایجنڈے کا محور بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے جمہوری اقدار، شفاف قیادت اور نوجوان نسل کی مثبت شمولیت ناگزیر ہے۔ڈاکٹر شفیق الرحمان نے یہ بات بنگلہ دیش اسلامی چھاترا شبر کے طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ نے یونین انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کا تقاضا ہے کہ اختلافِ رائے کے احترام اور جمہوری اقدار کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔