مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹروں سمیت 1500 کشمیری گرفتار

بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون  کیا‘ گھروں پر چھاپوں مارے گئے
سرینگر(آئی  این پی )نئی دہلی میں دھماکے کی آڑ میں  بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہا کرتے ہوئے خواتین، ڈاکٹروں سمیت 1500 کشمیری گرفتار کر لئے۔مقامی میڈیا  رپورٹس کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون اور گھروں پر چھاپوں کے دوران جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں خواتین اور ڈاکٹروں سمیت کم از کم 1500 کشمیریوں کو حراست میں لیا۔