مقبوضہ کشمیر،سانحہ گاکدل ، وہ دن جب پرامن کشمیری مظاہرین پر گولیاں چلیں

تین دہائیاں گزرنے کے باوجود  آزادانہ تحقیقات ہو سکیں ، نہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکا
سرینگر(آئی این پی)21 جنوری 1990 کو مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والا سانحہ گاکدل پل کشمیری تاریخ کے المناک اور خونی واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وادی کشمیر میں 1989 کے اواخر سے ایک وسیع مگر پرامن عوامی تحریک جاری تھی۔رپورٹس کے مطابق 19 جنوری 1990 کے بعد وادی میں انتظامی ڈھانچے کو سخت سکیورٹی اقدامات میں بدل دیا گیا، کرفیو نافذ ہوا اور شہری آزادیوں پر شدید پابندیاں عائد کی گئیں۔ انہی حالات کے تناظر میں 21 جنوری کو سری نگر میں ہزاروں نہتے شہری پرامن جلوس کی صورت میں سڑکوں پر نکلے