نوازشریف کی تعزیت کیلئے مرحوم عرفان صدیقی کے گھرآمد

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف مرحوم عرفان صدیقی کے گھرپہنچ گئے۔ نوازشریف  نے  مرحوم عرفان صدیقی کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔انہیں خراج عقیدت پیش کیا  اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ہمراہ  تھے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی پیر کے روز انتقال کر گئے تھے۔