محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل(ر) فریڈ سری ویراتنے نے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹیٹ گیسٹ ہیں،سری لنکن ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سری لنکا کے ہائی کمشنر کی جانب سے ٹیم کیلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔