بھارت نے کئی سرحدی علاقے خالی کرالئے

  سرینگر(آئی این پی )پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت پر جنگی جنون سوار ہے ا ور روایتی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے پاک بھارت  سرحد سے متصل علاقے خالی کروانا شروع کردئیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق    بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لیے ہیں۔ اس سے قبل اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گرودواروں سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے لیے احکامات دئیے تھے۔ دو سری جانب بھارت نے اپنے ہی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے سیکڑوں پاکستانی چینلز کو بھی بلاک کروا دیا ہے۔