دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہے
پشاور(آئی این پی) پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا امن جرگے میں 20 سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی تھی اور تمام پارٹیوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی حامی بھری ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان واقعات کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہے