خدارا ! 130 شہروں میں ظہران ممدانی دے دیں: فاروق ستار

آئینی ترمیم کے پیچھے وقت اور حالات کے تقاضے ہوتے ہیں، عوام کی فلاح پر کبھی توجہ نہیں رہی
اسلام آباد(آئی  این پی) ایم کیو ایم  پاکستان کے  رہنما فاروق ستار  نے کہا ہے   خدارا سارے اختیارات لے لیں، 130 شہروں میں ظہران ممدانی دے دیں۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا  کبھی کہتے ہیں ہم نے اختیارات منتقل کر دیے، ہم اپنی جمہوریت کو مضبوط نہیں کرسکتے، بلدیاتی نظام کو لاگو کریں۔ کوئی بھی آئینی ترمیم کے پیچھے وقت اور حالات کے تقاضے ہوتے ہیں، عوام کی فلاح پر کبھی توجہ نہیں رہی، آمرانہ ادوار میں بلدیاتی نظام آتا تھا