محکمہ ریلویکی مبینہ ناقص حکمت عملی،ٹرینیں تاخیرکاشکار

رات9بجینارنگ ا?نیوالی  فیض احمدفیض ٹرین 11بجیپہنچنیلگی،مسافرمتا ثر
نارنگ منڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے کی مبینہ ناقص حکمت عملی سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر،روزانہ گھنٹوں تاخیر معمول بن گیا، تقریباً 9بجے نارنگ پہنچنے والی فیض احمدفیض ٹرین رات 11 بجے کے بعد پہنچ رہی ہے،جس کیباعث ملازمت پیشہ افراد شدید متاثرہورہے ہیں ، تفصیل کے مطابق ریلوے کی کمزور پلاننگ سے ٹرینوں کاشیڈول متاثر ہوکر رہ گیاہے، روزانہ کی بنیاد پر فیض احمد فیض اور علامہ اقبال ایکسپریس کا کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونامعمول بن چکاہے ،سینکڑوں ملازمیں اور تاجر پیشہ افراد روزانہ سفر کرتے ہیں، جن کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہا ہے، رات کو دیر سے گھرپہنچنااور صبح دوبارہ ڈیوٹی پرجاناامتحان بن چکا ہے، مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے