پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

ویب ڈیسک:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر، ڈیزل میں ساڑھے 5 روپے، اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے، ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 161 روپے 54 پیسے تک پہنچ سکتی ہے۔یاد رہے کہ یکم نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ممکنہ اضافے نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔