کار کی کنٹینر سے ٹکر،خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

پتوکی ملتان روڈ کہنہ بائی پاس پر حادثہ کار کییوٹرن لیتے ہوئے ہوا 
 مرنیوالوں میں 42سالہ سعید ،44 سالہ وجیہ شامل، اکبر زخمی 
پتوکی(خصوصی رپورٹ)پتوکی میں ملتان روڈ کہنہ بائی پاس کے قریب لاہور سے دیپالپور جانیوالی کار ٹرن لیتے ہوئے کنٹینر سے ٹکرا گئی ،حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ مرنے والوں میں 42سالہ سعید اور44 سالہ خاتون وجیہ شامل ہیں۔ زخمی کی شناخت 57 سالہ اکبر کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو طبی امداد اورلاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کردیا۔