غزہ میں حالات زندگی خطرناک ہیں: یونیسیف

لوگ عارضی گھروں کیلئے ترپال کی چادروں کے ساتھ پلائی کے ٹکڑوں کا استعمال کر رہے ہیں
غزہ (آئی این پی )یونیسیف کی کمیونیکیشن منیجر ٹیس انگرام نے خبردارکیا ہے کہ غزہ میں حالات زندگی خطرناک ہیں۔ غزہ سے قطری نشریاتی ادارے  کو انٹرویو میں  ٹیس انگرام نے  بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ان خاندانوں سے ملاقات کی, جو اپنے گھروں کے ملبے پر عارضی پناہ گاہیں تعمیر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ترپال کی چادروں کے ساتھ لکڑی کی پلائی کے ٹکڑوں کا استعمال کر رہے تھے، مجھے امید ہے کہ یہ اب بھی قائم رہے گا، ہم خاص طور پر بچوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں فکرمند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں بچوں کے لیے، نہ صرف باہر رہنا خوفناک ہے، سردی کا سامنا کرنا ہے، بلکہ یہ بہت خطرناک بھی ہے،