پنجاب پولیس کے تھانہ لاری اڈہ نے 15 کی کال پر فوری ردعمل دکھاتے ہوئے خواجہ سراء کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم قربان نے متاثرہ خواجہ سراء کو کمرے میں زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سٹی، نسیم خان اور ان کی ٹیم کو بروقت کارروائی پر سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔