پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مریم نفیس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو گئی ہیں، جہاں ان کی اور سوشل میڈیا صارفین کی لفظی جنگ جاری ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کی تھی کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔تاہم، مریم نفیس کی حالیہ کرسمس کی تیاریوں کی تصاویر، جو انہوں نے لندن سے شیئر کیں، سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز بن گئیں۔ ان تصاویر میں انہوں نے کالے رنگ کا مغربی لباس اور سنہری رنگ کی اونچی سینڈلز پہنی ہوئی تھیں، جو صارفین کو پسند نہیں آئیں۔
ایک صارف نے کہا کہ "اگر آپ کو کرسمس کا مطلب معلوم ہوتا تو آپ یہ نہ کہتیں اور نہ ہی اس کا جشن مناتیں"، جس پر مریم نفیس نے جواب دیتے ہوئے کہا "گوگل کر کے اس کا صحیح مطلب بھیجنا"۔ اسی دوران، کئی صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی حالت میں باہر نہ نکلیں اور اونچی سینڈل پہننے سے گریز کریں۔اداکارہ نے ان تمام تنقیدوں کا جواب دینے میں توازن برقرار رکھا، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور مخالفین کی جنگ جاری رہی۔