چورستہ میانخاں :فائرنگ سے نوجوان قتل، ساتھی زخمی

ملزم علی حیدر نے جھگڑے کی رنجش پر امیر محمد علی کو موت کے گھاٹ اتارا
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)چورستہ میانخاں میں معمولی رنجش پر فائرنگ کرکینوجوان کو قتل ،ساتھی کو زخمی کردیاگیا۔امیرمحمد علی اورملزم علی حیدرمیں چندروزقبل جھگڑاہواتھا،تاہم لوگوں نے موقع پرہی بیچ بچائو کروادیا،جسکا ملزم کو رنج تھا۔منگل کی صبح امیرمحمد علی اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نوریکی سے چورستہ میانخاں اپنے گھرجارہاتھاکہ آبادی مستانہ کے قریب ملزم علی حیدرنے انہیں روک کر فائرنگ کردی ،جس سے امیرمحمد علی اوراسکاساتھی زخمی ہوئے۔ انہیں دیپالپورہسپتال منتقل کیاگیاجہاں امیر محمد علی جانبر نہ ہوسکا، تاہم اسکے ساتھی کاعلاج معالجہ جاری ہے۔ چورستہ میانخاں پولیس نیلاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کی کارروائی شروع کردی جبکہ مبینہ ملزم علی حیدرکوبھی حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔