2 شادی شدہ لڑکیوں سے زیادتی،دونوں ملزم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ او کا نوالہ بنگلہ اور تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں 2 شادی شدہ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ دونوں ملزم گرفتارکرلئے گئے۔نواحی گائوں 66 بارہ ایل میں (ف) کے گھر اس کے شوہر امیر حمزہ کا رشتہ دار عمر آیا جس نے دن کو گھر پر اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ چک 110 سات آر میں (ن)کو کھیتوں سے گزرنے کے دوران چھری سے مسلح ملزم خضر عباس جوئیہ نیدھمکاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس تھانہ او کا نوالہ بنگلہ اورتھانہ صدر چیچہ وطنی نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزموں کو گرفتار کر لیا۔