واسا نے پرانی لائن کی جگہ نئی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا
لاہور (کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن شوکت خانم کے قریب فلائی اوور پر شگاف پڑنے کے بعد، رات گئے بھاری مشینری کے ذریعے گڑھے کو مزید گہرا کیا گیا اور نئی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر ریونیو سوسائٹی سے غفار چوک تک ڈائیورشن فراہم کر دی ذرائع کے مطابق مذکورہ مقام پر تقریباً پینتیس سال قبل پرانی لائن بچھائی گئی تھی جو مدتِ معیاد ختم ہونے کے باعث بیٹھ گئی تھی، جس سے گڑھا پڑنے کا واقعہ پیش آیا۔ محکمہ واسا کے عملے نے فلائی اوور کے نیچے نئی ایف ڈی پی پائپ لائن بچھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی معیاد تقریباً سو سال ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔