ڈیرہ بگٹی میں کار دھماکا، امن فورس کے 2 اہلکار زخمی

ڈیرہ بگٹی میں کار دھماکا، امن فورس کے 2 اہلکار زخمی

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

 دھماکے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ ذمہ داروں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔