ریاض(آئی این پی )سعودی تیل کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسرامین الناصر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی مزید چند ہفتے معطل رہی تو توانائی منڈیاں 2027 تک معمول پر آئیں گی، حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز کی بحالی سے تیل منڈیوں میں فوری پیش رفت خارج از امکان ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز کی بحالی سے تیل منڈیوں میں فوری پیش رفت خارج از امکان ہے، بین الاقوامی منڈیوں کو دوبارہ متوازن اور درست کرنیکیلییکئی ماہ درکارہوں گے، سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے عالمی معیشت نازک موڑ پر ہے۔ امین الناصر نے کہا رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری توانائی کا جھٹکا اب تک کا سب سے بڑا بحران ہے، جہاز رانی بحران کو حل کرنے میں تاخیر کے منفی اثرات2027 کے اوائل تک جاری رہ سکتے ہیں، 3ہفتوں کے اندریومیہ 12 ملین بیرل خام تیل پیداوار کی صلاحیت رکھتے ہیں، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں آرامکو کی اوسط تیل پیداوار یومیہ 12.6 ملین بیرل رہی۔