اصل وجہ کا تعین اس وقت کیا جائے گا جب جہاز کو بندرگاہ تک کھینچ کر لے جایا جائے گا
سیئول(آئی این پی ) جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے زیرِ استعمال ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کی جائیں گی۔منگل کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز بحری جہاز کو کسی قریبی بندرگاہ منتقل کیے جانے کے فورا بعد ہوگا۔وزارتِ خارجہ کے مطابق واقعے کی اصل وجہ کا تعین اس وقت کیا جائے گا جب جہاز کو بندرگاہ تک کھینچ کر لے جایا جائے گا اور اسے پہنچنے والے نقصان کا تفصیلی جائزہ مکمل ہو جائے گا۔بیان میں حادثے کی نوعیت یا عملے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔