تہران، دوحہ،روم(خصوصی رپورٹ ) قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق دوران گفتگو ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امریکہ سے مذاکرات کی صورتحال سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔قطری وزیر اعظم نے جنگ کے مکمل خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کی، اور کہا آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی ضروری اور اسے جلد بحال کیا جانا چاہیے۔ دریں اثنا اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔