تھرپارکر میں شدید گرمی، 2 روز میں 13مور ہلاک

تھرپارکر(آئی این پی )تھر پارکر کے علاقے ننگر پارکر اور گرد و نواح میں 2 روز میں 13 مور ہلاک ہو گئے۔ اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ موروں کی ہلاکتیں بیماری سے نہیں ہیٹ سٹروک سے ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پانی کی قلت اور شدید گرمی نے پرندوں کی حالت تشویشناک بنا دی ہے۔اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ بیمار موروں کو بچانے کیلئے ملٹی وٹامنز کی فراہمی شروع کر دی ہے۔