اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چار روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم ایبٹ آباد، کوہستان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سخت گرم اور خشک رہے گا، البتہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔