تھرپارکر(آئی این پی ) تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک ہوگئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ان دنوں تھرپارکر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جس کے باعث مور ہلاک ہورہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مور نگرپارکر کے دیہات اجروئی، مگھن ساند، نیباڑو اور بھرا میں ہلاک ہوئے جب کہ گرمی کی شدت سے 8 دنوں میں ہلاک موروں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔ علاقہ مکینوں کو موروں کو پانی میں پائوڈر نما ادویات دینے کا کہا گیا ہے۔