تھرپارکر،بھارتی فوج کی سفاکیت، 8 بکریوں کو ہلاک کردیا، 54کی ٹانگیںتوڑ دیں

 بھارتی فورسز کا رویہ امن کے اصولوں کے منافی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے 
، وزیر اعلی سندھ کی شدید مذمت ،زخمی جانوروں کا فوری علاج اور متاثرہ مالکان کی مالی مددکرنے کی ہدایت
تھرپارکر (آئی این پی ) تھرپار کے سرحدی علاقے میںبھارتی فوجیوں نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے غریب پاکستانیوں کی پالتو بکریوں کو مار ڈالا، وزیر اعلی سندھ نے شدید مذمت کا اظہار کیاہے ۔تفصیل کے مطابق تھرپارکر میں بھارت کی سرحد کے پاس بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ریوڑ میں موجود 8 بکریاں ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئیں۔یہ واقعہ تحصیل ڈاہلی کے گائو ں سنورانی میں پیش آیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد منظر عام پر آئیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پار کرنے کی صورت میں عام طور پر دونوں جانب سے مویشیوں کو واپس کردیا جاتا ہے، لیکن بھارتی فوجیوں نے 5 بکریوں کو ہلاک کیا اور 15کی ٹانگیں توڑ دیں۔مویشیوں کے مالکان نے 43 بکریاں قصابوں کو فروخت کردیں جبکہ 11 زخمی بکریوں کا علاج جاری ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی بھارتی فورسز کے اس ظالمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمی جانوروں کا فوری علاج کرنے کی ہدایات جاری کیں