کوئی صوبہ تعاون چاہتا ہے تو پنجاب حکومت کے دروازے کھلے ہیں:عظمی بخاری

 لاہور(سپیشل رپورٹر )  وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  اگر کوئی صوبہ کسی منصوبے میں رہنمائی یا تعاون چاہتا ہے تو پنجاب حکومت کے دروازے کھلے ہیں، پنجاب کابینہ کے حالیہ اجلاس میں بڑے عوامی مفاد کے فیصلے کیے گئے  ، جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ہر اجلاس میں عوامی فلاح کو ترجیح دیتی ہیں۔اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب کے سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو انشورنس سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن پر وزیراعلی مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جبکہ پہلی مرتبہ کچے کی ترقی کے لیے 23 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔عظمی بخاری کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت کچے کے علاقوں کے لوگوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے