ِٖٓپاکستان میں ایرانی طیاروں کی خبرگمراہ کن‘مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رہیں گی:دفترخارجہ

 پاکستان میں موجود ایرانی طیارے جنگ بندی کے دوران آئے تھے ‘ کسی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظام سے کوئی تعلق نہیں
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیااور کہاہے کہ ایسی قیاس آرائی پر مبنی بیانیے کا مقصد علاقائی استحکام اور امن کیلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے ۔دفترخارجہ سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہپاکستان   امریکی ٹی وی  سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر  تا ہے جس میں نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے گمراہ کن اور سنسنی خیز دعوے کیے گئے تھے۔دفتر خارجہ نے  رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیہ بظاہر خطے میں استحکام اور امن کے لئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لئے گھڑا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی دور کے دوران ایران اور امریکہ سے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تاکہ مذاکراتی عمل سے وابستہ سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور انتظامی سٹاف کی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کی جا سکے، بعض طیارے اور معاون عملہ آئندہ ممکنہ مذاکراتی ادوار کی توقع میں عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلی سطح پر سفارتی روابط مسلسل جاری رہے ہیں، اسی تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ کے اسلام آباد کے دوروں کو موجودہ انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے تحت ممکن بنایا گیا، پاکستان میں موجود ایرانی طیارے جنگ بندی کے دوران آئے تھے اور ان کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظام سے کوئی تعلق نہیں