لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والا سرویلنس ڈرون سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں

لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والا سرویلنس ڈرون سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں

لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے ایک بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا۔

 پولیس حکام کے مطابق یہ ڈرون تقریباً 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا تھا اور سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ جدید جام ٹیکنالوجی کے ذریعے اس ڈرون کو لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اتار لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس ڈرون سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ سیکیورٹی ادارے حساس مقامات کی فضائی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارتی ڈرونز کی پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی ادارے ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی دراندازیوں کو روکا جا سکے۔