دنیا میں یہ غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے:حنا ربانی کھر

دنیا میں یہ غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے:حنا ربانی کھر

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں یہ غلط فہمی تھی کہ بھارت کو روایتی اور غیر روایتی برتری حاصل ہے، جسے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے خود توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ یہاں کوئی ملک دشمن نہیں، اور یہ خوشی منانا کہ ہم نے بھارت کو کتنے برے طریقے سے ہرایا خوشی کی بات نہیں۔ دونوں نیوکلیئر ریاستیں ایک دوسرے کے سامنے آئیں، اور مودی نے فیصلہ کیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، تو کیا ہم یہ بات سر جھکا کر مان لیں؟حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔