کوہلی : 123 ٹیسٹ میچز،30 سنچریاں،40 جیتے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9 ہزار 230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں جب کہ 2014 سے 2022 تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے دوران 68 میں سے 40 میچز میں فتح حاصل کرکے بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے ہیں۔