ملزموں سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوق، 20 ہینڈ گنز، سینکڑوں گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور مشقوں میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں شروع کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوق، 20 ہینڈ گنز، سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزموں سے 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 نے شرکت کی۔