حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی :ڈاکٹر ثمن عباس
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن ‘‘خصوصی افراد بااختیار، پنجاب باوقار’’ کے تحت صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایات پر خصوصی افراد میں معاون آلات کی تقسیم کی تقریب محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرِ اہتمام میونسپل کمیٹی ہال پاکپتن میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ثمن عباس نے کی، جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی ساجدہ نوید اور افشاں وقار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مدیحہ گیلانی، ضلعی افسران، سیاسی و سماجی نمائندگان، شہریوں اور خصوصی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے 123 وہیل چیئرز اور 5 ٹرائی سائیکلیں خصوصی افراد میں تقسیم کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ثمن عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا قابلِ احترام اور فعال حصہ ہیں، حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔