لاہور(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے پہلے رائلی روسو نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 46 گیندوں پر 104 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔انہوں نے اسلام ا?باد کی بولنگ لائن کے خلاف 6 چھکے اور 14 چوکے لگائے، یہ ان کی پی ایس ایل میں تیسری سنچری تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہی حسن نواز نے 45 گیندوں پر تیزی کے ساتھ 100 رنز اسکور کیے اور وہ ناقابل شکست رہے۔حسن نواز نے 9 چھکے اور 4 چوکے لگائے، انہوں نے رائیلی روسو کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر 134 رنز کی شراکت قائم کی